A statement of faith
When a man becomes wise and mature, it means that he is believed.1f`Believing in Allah and His messengers becomes obligatory. which one After that comes the description of all the worship after believing.Duties and obligations etc. become obligatory on him and on everyone.Prohibitios and prohibitions become haram.
Duties are of two types.
ایمان کا بیان
جب آدمی عاقل اور بالغ ہو جاتا ہے تو اس کو ایمان لانا یعنی اللہ کو ایک اور رسولوں کو برحق ماننا فرض ہو جاتا ہے۔ جسکی تفصیل آگے آتی ہے، ایمان لانے کے بعد تمام عبادات فرائض و واجبات وغیرہ اس پر لازم ہو جاتے ہیں اور تمام ممنوعات و محرمات حرام ہو جاتے ہیں
فرض دو قسم کے ہیں
دائمی جو ہمیشہ فرض ہو اور وہ ایمان پر ثابت قدم رہنا اور حرام و کفر و شرک سے بچنا ہے۔ یہ عقائد سے تعلق رکھتاہے *
وقتی جیسے نماز ،روزہ، زکوۃ، حج وغیرہ ( ان کا حامل علم فقہ ہے ) فرائض کا علم حاصل کرنا فرض ہے۔ یعنی جب کسی فرض کا وقت آ جائے تو اس فرض کے متعلق احکام شرع کا علم حاصل کرنا بھی ضروری ہو جاتا ہے، مثلاً جب آدمی مسلمان ہوا یا بالغ ہوا تو ان چیزوں کا جاننا ضروری ہے جن کے بغیر ایمان صحیح نہیں ہوتا۔ اور جب نماز فرض ہو گئی تو نماز کے احکام کا سیکھنا فرض ہے ماہ رمضان المبارک کے آنے پر روزے کے احکام اور مالدار صاحب نصاب ہونے پر زکوۃ کے احکام کا سیکھنا علی ہذالقیاس، حج و نکاح و طلاق و حیض و نفاس و بیع و شرا (خرید و فروخت) وغیرہ کے احکام کا سیکھنا اپنے اپنے وقت پر فرض ہو جاتا ہے۔ ایمان و نماز روزہ اور حیض و نفاس کے احکام کا علم بقدر ضرورت حاصل کرنا ہر مومن مرد و عورت پر فرض عین ہے
EmoticonEmoticon